Talented Pakistani
Saturday, July 26, 2014
Monday, January 7, 2013
KARACHI: Hydrolic Turbine is being used to produce electricity from sea-water waves.
KARACHI: Hydrolic Turbine is being used to produce electricity from sea-water waves.
پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے طلبا نے سمندر کی منہ زور لہروں سے بجلی پیدا کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے، ویو انرجی کو استعمال کرتے ہوئے ہائیڈرولک ٹربائن چلانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے،
یہ پراجیکٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج، NUSTکے ڈین آف انجینئرنگ سائنس ڈاکٹر شفیق الرحمن کی نگرانی میں مکمل کیا گیا اور گذشتہ ماہ منوڑہ کے ساحل پر ویوانرجی سے 60 واٹ فی سیکنڈ بجلی مسلسل حاصل کی گئی.
سمندر کی لہروں سے زیادہ ایڈوانس طریقے سے ہائیڈرولک پریشر بناکر ٹربائن چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے یہ طریقہ لہروں کی آمد میں وقفے کے باوجود ایک accumulator میں جمع شدہ پریشر کے ذریعے مسلسل بجلی فراہم کرتا ہے، انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سمندری حدود میں ہر ایک میٹر کی لہر سے 15 کلو واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے عموماً کراچی کے ساحل پر ڈیڑھ منٹ بعد دوسری بڑی لہر آتی ہے۔
پاکستانی پرچم کی سربلندی
سمندر پار پاکستانی بھی پاکستانی پرچم کی سربلندی کےلئے سرگرم اٹلی میں مقیم پاکستانی نے سمندر کی 75 فٹ گہرائی میں قومی پرچم لہرادیا۔ قمر الزمان کا کہنا ہے کہ 100 فٹ کی گہرائی میں پاکستانی پرچم لہرانا چاہتا ہوں۔ مواقع فراہم کئے جائیں تو پاکستانی ہر شعبے میں نام پیدا کرسکتے ہیں۔ مقامی سوئمنگ سکول سے غوطہ خوری کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنےوالے قمر الزمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ اب 100 فٹ گہرائی میں جاکر پرچم لہرانے کی کوشش کریں گے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)


